نئی دہلی : پاک مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے
ہندوستان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے
کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک نہیں ، بلکہ سرحد پار سے فائرنگ ہوئی تھی ۔ نیوز
چینل ٹی وی ٹو ڈے کو دیئے انٹرویو میں باسط نے کہا کہ کہیں کوئی سرجیکل
اسٹراءیک نہیں ہوئی ۔ اگر کوئی سرجیکل اسٹرائیک ہوئی ہوتی تو پاکستان اس کا
جواب ضرور دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے جموں اور
کشمیر میں کنٹرول لائن پر
صرف فائرنگ کی تھی ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ سرجیکل اسٹرائیک سے پاکستان کو کیا سبق ملا ہے، انہوں
نے کہا کہ جب کوئی سرجیکل اسٹرائیک ہی نہیں ہوئی ، تو پاکستان کو سبق ملنے
کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اس بات کے جواب میں کہ پاکستان کے کئی بڑے
میڈیا اداروں نے سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں لکھا ہے ، باسط نے کہا کہ
میڈیا رپورٹ پر وہ تبصرہ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے ایک ہندوستانی ٹیلی ویژن
چینل (آئی بی این 7 ) کے پاکستانی پولیس کے ایک افسر کی بات چیت کے سوال
کو بیکار قرار دیا ۔